کولمبو: سری لنکا کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری پیر کو منعقد ہوگی۔صدر کے میڈیا ڈویژن (پی ایم ڈی) نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔پی ایم ڈی نے کہا کہ کابینہ کے وزرا صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے سامنے حلف لیں گے اور نائب وزراء بھی حلف لیں گے ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت 23 رکنی کابینہ کا اعلان کریں گے ۔صدر ڈسانائیکے کی نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) نے 14 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 225 میں سے 159 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
برطانیہ میں سفارتکارسنگین
جرائم میں ملوث
لندن : برطانیہ میں غیر ملکی سفارتکاروں اور ان کے رشتہ داروں پرگزشتہ سال 9 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراق،لیبیا، سنگاپور،گھانا، منگولیا اور پرتگال کے سفارتکاروں پربچوں کی فحش تصاویر رکھنے اور نازیباحرکات کا الزام ہے۔ملزمان پربغیرانشورنس گاڑی چلانے اور جنسی حملوں کے الزامات بھی شامل ہیں، برطانیہ میں تقریباً 26 ہزار 500 افراد کوسفارتی یابین الاقوامی تنظیموں سے متعلق استثنیٰ حاصل ہے۔