کولمبو : سری لنکا میں ڈاکٹروں نے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی 801 گرام وزنی پتھری نکال دی۔دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے بھاری گردے کی پتھری نکالنے کا آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی اسپتال میں ہوا۔ ریٹائرڈفوجی کے گردے سے 801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی۔ گردیسینکالی گئی پتھری 5.26 انچ لمبی، ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی نکالے جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کرلیا۔