رامناتھ پورم (تامل ناڈو) : سری لنکا کی بحریہ نے ہفتہ کی آدھی رات کو 32 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور اس کے علاقائی پانیوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں پانچ ہندوستانی مشینی فشنگ ٹرالر کو ضبط کرلیا۔ ماہی گیری کے محکمہکے حکام نے اتوار کو یہاں بتایا کہ رامیشورم سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ منار کے شمال میں سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہماہی گیروں کے ساتھ 500 سے زیادہ کشتیاں تمل ناڈو کے ماہی گیری کے محکمہسے لازمی ٹوکن حاصل کرنے کے بعد رامیشورم فشنگ جیٹی سے معمول کی ماہی گیری کیلئے سمندر کی طرف روانہ ہوئیں۔ پکڑی گئی کشتیوں کے ساتھ ماہی گیروں کو تلیمنار بندرگاہ لے جایا گیا جہاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سری لنکا کے محکمہ ماہی گیری کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔