کولمبو : سری لنکا میں یومیہ ساڑھے 7 گھنٹے بجلی کی بندش کا اعلان کردیا ، جو 26 سال کے عرصے میں سب سے طویل دورانیہ ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں اقدام کو قوم کے لیے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں ،جب کہ زرِ مبادلہ کے بحران کے باعث تیل درآمد نہیں کرسکتے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایندھن کے بحران کے باعث ملک بھر کے پیٹرول اسٹیشنوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔