سری نگر: سری نگر کے رعناواری علاقے میں جمعہکے روز خواتین کی ایک اچھی تعداد نے اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔تفصیلات کے مطابق رعناواری میں جمعہکے روز درجنوں خواتین اور بچے مین روڈ پر جمع ہوئے اور اسمارٹمیٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ ان علاقے سے پہلے ہی نصب کئے گئے سمارٹ میٹروں کو ہٹایا جائے اور مزید میٹر نصب نہ کئے جائیں۔ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل کلاس لوگ ہیں ہمارے پاس اتنا پیسہ ہی نہیں ہے رعنا واری کے کئی علاقوں میں پہلے ہی اسمارٹمیٹرس نصب کئے گئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں ہٹایا جائے ’۔ایک احتجاجی خاتون نے کہا کہ میں ایک غریب خاتون ہوں ہر ماہ ہماری بجلی بل نو سے ساڑھے نو سو روپیے کی آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی رقم کی بجلی بل ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ان میٹروں کو ہٹایا جانا چاہئے ۔احتجاجیوں نے متعلقہ حکام سے ان کے علاقے سے اسمارٹ میٹر ہٹانے کی اپیل کی۔