سعودی عرب کا مزوروں کے حقوق پر تحقیقات میں تعاون جاری

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے ادارہ محنت کے سربراہ نے کہا ہے کہ 2034 فٹ بال ورلڈ کپ کے میزبان ملک پر حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات کے دوران سعودی عرب اس سے تعاون کر رہا ہے اور وہ تحقیقات کے سلسلے میں وہاں مزید ماہرین بھیجیں گے۔ یاد رہے کہ 2034 میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو ملی ہے اور وہ ان مقابلوں کے انعقاد کے لیے نئے اسٹیڈیم اور دیگر تنصیبات کی تعمیر کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے جمعرات کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں اگلے ہفتہ عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجتماع میں شرکت سے پہلے بریفنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے کے سعودی عرب کے ساتھ انتہائی تعمیری تعلقات ہیں۔ ہونگبو نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بڑی ٹیک کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر خدشات سے اتفاق کیا۔ صدر نے چہارشنبہ کو وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی خطاب میں امرا ء کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی تھی۔