ریاض۔ مملکتہ السعودی عربیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ائیر ٹرانسپورٹ شعبہ میں مزید28پیشوں کو سعودیوں تک کے لئے محدود کریں۔منگل کے روزجنرل اتھاریٹی سیول ایویشن(جی اے سی اے) نے منگل کے روز یہ اعلا ن کیاتھا۔
مذکورہ پیشہ بشمول پائلٹ‘ فلائٹ ایڈنڈنٹ‘ ائیرٹریفک کنٹرولر‘ سوپر وائزر‘ فلائٹ یارڈ کوارڈینٹر‘ گرونڈ ہینڈلنگ سرویس‘ ہنڈلنگ آف کارگو‘ لاگیج‘ اور مسافرین‘ فلائٹ کیٹرینگ وغیرہ پر مشتمل ہیں۔
جی اے سی اے نے تمام ائیرلائنس‘ دیکھ بھال اور اپریشن کنٹراکٹرس اور خدمات فراہم کرنے والو ں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پہل کو نافد کرنا شروع کردیں۔
اس کے علاوہ اگلے تین سالوں میں 10000ملازمتوں کا نشانہ مقرر کیاگیاہے۔
اس سے قبل اکاونٹس کے 30فیصد نوکریوں کو مملکت نے سعودیوں کے لئے محدود کردیاتھا۔خانگی شعبوں کے اکاونٹس شعبوں میں 30فیصد ملازمتوں کو مملکت نے سعودی کے لئے محفوظ کردیاتھا۔مذکورہ ملازمتوں میں اکاونٹ ڈائرکٹر‘ ڈائرکٹر آف زکوۃ اور ٹیکس محکمہ‘ ڈائرکٹر آف فینانسل رپورٹس محکمہ‘ ڈائرکٹر ایڈیٹنگ محکمہ‘ انٹرنل ایڈیٹر اور کاسٹ اکاونٹ کی ملازمتیں اس میں شامل ہیں۔
حالانکہ پیشوں کو سعودیوں کے لئے محفوظ کرنے کا فیصلہ سعودی شہریوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے‘ اس سے اشیاء ممالک بالخصوص ہندودستان‘ پاکستان او ربنگلہ دیش کے تارکین وطن کے لئے ملازمتوں کے مواقع میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ تارکین وطن پر قانون پیچیدگیاں اور حد مقرر کرتے ہوئے خلیجی ممالک بشمول کویت‘عمان‘ سعودی عربیہ اپنے شہریوں کو روزگار کے مواقع بڑھارہے ہیں۔
سعودی کے سیاسی لوگ اس فیصلے کی تائید میں ہیں مگر کاروباری اس طرح کے اقدامات سے خوش نہیں دیکھائی دے رہے ہیں۔