سعودی عربیہ۔ پوجا ہیگڈے نے آثار قدیمہ کے مقامات کا جائزہ لیا۔ تصویریں اندر موجود ہیں

,

   

سعودی عربیہ۔ حالیہ دنوں میں اداکارہ پوجا ہیگڈے نے میدان صالح جس کو الحجر بھی کہاجاتا ہے وہاں کا دورہ کیا‘ جو المدینہ علاقے کے الاولہ جوسعودی عربیہ کے حجاز میں موجودہ آثارقدیمہ ہے۔

ٹائمز آف انڈیامیں شائع خبر کے مطابق مذکورہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں اداکارہ سیاہ اور سفید لباس کے لکیروں والے شرٹ اور ساتھ میں جسم سے چپکا ہوا ڈانیم اور جوتے پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر کے پس منظر میں غار‘ پہاڑ اور قدیم دیواریں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ مذکورہ اداکارہ نے موہنجی داروفلم سے اپنے کیریر کی شروعات کی تھی

پوجا ہیگڈے
ہندوستانی اداکارہ پوجا ہیگڈے ہندی او رتلگوفلموں میں کام کرتی ہیں۔ سال2010کے عالمی حسینہ کے مقابلے میں انہیں دوسرے نمبر کی حسینہ کا خطاب ملاتھا۔ سال2016میں وہ ریتک روشن کے ساتھ موہنجی داروفلم میں کام کرچکی ہیں
میدان صالح
سال2008میں یہ سعودی عرب کی پہلی ہرٹیج سائیڈ بنی۔شمال مغرب مدینہ سے یہ400کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہاں پر ایک بنجر ماحول ہے