سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج آئیں گے ہندوستان ، بڑی سرمایہ کاری اور پانچ معاہدوں پر دستخط کا امکان

,

   

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ہندستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی لحاظ سے ان کا یہ دورہ کافی اہم مانا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہداینرجی اور انفراسٹرکچر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بتادیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان دو دنوں کے  پاکستان کے دورے پر تھے۔ ذرائع کے مطابق  ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قرض میں ڈوبے پاکستان کے درمیان 20 بلین ڈالر کے راحتی پیکج کے طور پر سرمایہ کاری سودوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ پاکستان اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے ۔ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے بلکہ وہاں پر اقتصادی حالت کو سدھارنے کیلئے راحت پیکج دیا ہے ۔

اسی درمیان ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب ہندستان میں بھی بڑی سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔ سعودی ولی عہد جب ہندوستان آئیں گے تو وہ یہاں پر سرمایہ کاری کے طور پر بڑی رقم لگا سکتے ہیں ۔ ہندوستان اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور اس کی ترقی کی شرح 7فیصد ہے ۔ ہندوستان سعودی عرب کا 8 واں اسٹریٹجک شراکت دار ملک ہے ۔