یوگی حکومت کی جانب سے چارہ کی تقسیم میں دھاندلیوں کا الزام لگاتے ہوئے مذکورہ کانگریس لیڈر نے ادتیہ ناتھ کو بحث کا چیالنج بھی کیا۔
فرق آباد۔ کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق یونین منسٹر سلمان خورشید نے اتوار کے روز خود کو اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا ’’ باپ‘‘ کے طور پرپیش کرتے ہوئے اور کہاکہ ان کا بیٹا’’ ناکارہ‘‘ ہے جو ’چارے کی چوری ‘ میں ملوث ہے۔
فرق آباد میں جہاں سے وہ مقابلہ کررہے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے ریاست میں گائیوں کے چارہ کی تقسیم میں دھاندلیوں کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہاکہ ’’ یوگی جی سے کہئے کہ رشتے میں میں ان کا باپ لگتاہوں۔ اب وہ اس کے لئے کیاکہیں گے کہ بیٹا بڑا ناکارہ نکلا۔ گاؤ ماتا کو کھانا بھی پورا نہیں پہنچاتا‘‘۔
خورشید ادتیہ ناتھ کے بیان کا فرق آباد میں جواب دے رہے تھے جہاں ہفتہ کے روز بی جے پی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران یوپی چیف منسٹرنے کہاتھا کہ ’’ یہا ں سے سلمان خورشید کانگریس کے امیدوار ہیں۔
ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ باٹلہ ہاوز( دہلی) کے دہشت گردوں سے ان کا کیارشتہ ہے اور کس بنیاد پر انہو ں نے ان کاکیس لینے کا فیصلہ کیاتھا‘‘۔یوگی حکومت کی جانب سے چارہ کی تقسیم میں دھاندلیوں کا الزام لگاتے ہوئے مذکورہ کانگریس لیڈر نے ادتیہ ناتھ کو بحث کا چیالنج بھی کیا۔
ادتیہ ناتھ کے میڈیا اڈوائز مرتونجائے کمار نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ سلمان خورشید ایک یوگی سیاسی لیڈر کے لئے جس زبان کا استعمال کررہے ہیں‘ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے قیادت کی سونچ اور ہندو سناتھن اصولوں کی تئیں ان کی فکر کا اظہار ہے‘‘