صاف طور پر برہم نظر آنے والے سلمان خان غصہ میں ائے اور کہاکہ ”امتناع عائد کردیں مجھ پر“
ممبئی۔ سوپر اسٹار اور میزبان سلمان خان نے ریالٹی شو بگ باس سیزن 13کی لانچنگ کے دوران ایک فوٹوگرافر کے ساتھ بحث شروع کردی۔
وائرل ہورہے ویڈیو میں برہم اداکار کو فوٹوگرافر سے یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ ”اگر آپ کو مجھ سے کوئی مسئلے ہے تو امتناع عائد کردیں مجھ پر“۔
سلمان کے برہم ہونے کے بعد شو کے کوارڈینٹرس نے کہاکہ ”اس کے لئے ہم معافی چاہتے ہیں مگر ہم اسی طرح جاری رکھیں گے تو شو کیسا چلے گا؟ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر کسی کو تصویر لینے کا موقع ملے گا“۔
ٹھیک اسی طرے اسپاٹ بوائی کی خبر کے مطابق ایک فوٹو گرافر نے راستہ روک دیا‘ مذکورہ اداکارہ اسٹیج پر آگے ائے اور فوری تصویر کشی شروع ہوگئی۔
صاف طور پر برہم نظر آنے والے سلمان خان غصہ میں ائے اور کہاکہ ”امتناع عائد کردیں مجھ پر“۔ سلمان خان کے مطابق مذکورہ فوٹوگرافر ہمیشہ اسی طرح رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
تقریب کی پیشکش کے دوران سلمان کے ساتھ صناء خان‘ ٹی وی ایکٹر ارون بجلانی‘ امیشا پٹیل‘پوجا بنرجی بھی موجود تھے۔
مذکورہ ریالٹی شو اپنے ہمیشہ کے لونا والا سے ممبئی گورے گاؤں فلم سٹی میں اپنا سیزن 13منتقل کردیاہے