ممبئی: ای ڈی نے 5 دسمبر کو لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ہریانہ اور راجستھان میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں ، جس کی اطلاع افسران فراہم کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت تحقیقات کے حصے کے طور پر دو ریاستوں میں تقریباً 12 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، ہریانہ پولیس اور کچھ دیگر ریاستی پولیس نے بشنوئی اور اس کے ساتھی ستویندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں اور چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان ایف آئی آر اور چارج شیٹ کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔