ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارسلمان خان دراصل ہندی فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کروانے کے لئے پہچانے جاتے شہیں اور ان میں سے ایشوریہ رائے کی طرح دیکھائی دینے والی اسنہا والال بھی ہیں۔
ایک وقت تھا جب سلمان خان اور ایشوریہ رائے ایک دوسرے کے کافی قریب تھے مگر جب دونوں کے درمیان میں دوری ائی اس وقت سلمان خا ن نے اپنی فلم’لکی نو ٹائم فار لو‘ جو سال2005میں ریلیز ہوئی تھی میں اسنہا کو متعارف کروایاتھا۔
مذکورہ فلم فلاپ ہوگئی جس کے بعد اسنہا نے ٹالی ووڈ میں قسمت اپنائی مگر وہاں پر بھی ان کا جادو نہیں چلا۔ اسنہا اچانک بالی ووڈ سے غائب ہوگئی اور سال2015میں ان واپسی ”بے زبان عاشق“ سے ہوئی اور اس کے بعد وہ چند فلموں میں دیکھائی دیں۔
تاہم مذکورہ فلم فلاپ ہوگئی اور پھر ایک مرتبہ مذکورہ اداکارہ رنگین دنیا سے غائب ہوگئی تھیں۔ وہیں کچھ لوگوں نے کہا کہ انہیں کوئی رول نہیں مل رہا ہے او رچند لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی صحت خراب ہے جس کی وجہہ سے فلموں میں کام کرنا انہوں نے بند کردیاہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں اسنہا الال بڑے اسکرین پر بھلے ہی دیکھائی نہیں دے رہی ہیں مگر کچھ حد تک وہ سوشیل میڈیا نٹ ورکس پر سرگرم ہیں جہاں پر ان کے بے شمار مداح ہیں اور وہ کچھ برانڈس کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔
اسنہا کے متعلق اس بات کی بھی افواہ ہے وہ اوی متل مذکورہ چیرمن آل انڈیا میکس مرشل ارٹس اسوسیشن(اے ائی ایم ایم اے اے) سے تعلقات میں ہیں مگر اس پر بھی اسنہا الال اپنی زبان نہیں کھولی ہے۔
تاہم انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق مداحوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہہ انہوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ ان کی توجہہ نٹ فلکس اور دیگر عصری پلیٹ فارم پر ہے جو رنگین دنیا کے بجائے اسٹوری پر مشتمل ہے۔
ان کے سوشیل میڈیا ہینڈلس کافی تصویروں سے بھرے ہوئے جس میں انہیں تعطیلات کے دوران اچھا وقت گذارتا ہوا دیکھائی دیا ہے‘ فی الحال وہ گھر پر وقت گذاررہی ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہہ سے ملک بھر میں لاک ڈائن چل رہا ہے اور اس دوران اسنہا پکوان کرنے اور پالتو جانوروں کے ساتھ اپنا وقت گذار رہی ہیں