حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) محکمہ بلدی نظم و نسق نے کورونا کی وجہ سے احتیاطی طور پر معطل کردہ ’’سنڈے فنڈے‘‘ پروگرام کو 14 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو سیروتفریح کا بھرپور مزہ فراہم کرنے کیلئے حسین ساگر جھیل کے پاس ’’سنڈے فنڈے‘‘ پروگرام شروع کیا گیا تھا جو توقع سے زیادہ کامیاب رہا جس کو بعد میں تاریخی چارمینار کے دامن میں بھی منعقد کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار نے بتایا کہ وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ’’سنڈے فنڈے‘‘ کا احیاء کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ روز کے ٹی آر نے ایک پروگرام میں عوام کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ’’سنڈے فنڈے‘‘ پروگرام کا احیاء کرنے کی کی ہدایت دی۔ 14 اگست کو نکلس روڈ ٹینک بینڈ پر آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کا بڑے پیمانے پر آتشبازی کرتے ہوئے آغاز کیا جائے گا۔ تلنگانہ پولیس بیانڈ، آرکیسٹرا، تلگو گانے اور دیگر پروگرامس کا انعقاد کیا جائے گا اور مختلف نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ن