واشنگٹن : اس سال جون میں خلا میں گئی سنیتا ولیمس اور بیری ولمور اب اگلے سال فروری میں واپس زمین پر لوٹ سکیں گے ۔ دونوں کی واپسی بوئنگ اسٹار لائنر کیپسول میں خرابی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے ۔ اس مشن میں دونوں خلا باز کو ایلن ماسک کے اسپیس ایکس کے ذریعہ واپس زمین پر لایا جائے گا ۔ جبکہ اسپیس اسٹیشن گیا اسٹار لائنر کیپسول بغیر مسافروں کے واپس آئے گا ۔ سنیتا ولیمس اور بیری ولمور کے جب سے خلا میں پھنسنے کی اطلاعات سامنے آئی تب سے دنیا بھر کے لوگ فکر مند ہوگئے تھے ۔