سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی تفصیلات حکومت کو آج ملیں گی

   

نئی دہلی ، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ میں کھاتے رکھنے والے ہندوستانیوں کی بینکنگ تفصیلات اتوار سے یہاں ٹیکس حکام کو دستیاب ہونے لگیں گی جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے کا سسٹم شروع ہورہا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیس نے کہا کہ یہ اقدام کالے دھن کے خلاف حکومت کی لڑائی میں نمایاں قدم ہے اور ’’سوئس بینک رازداری‘‘ کا دور ستمبر سے آخرکار ختم ہوجائے گا۔