سوارا بھاسکر نے عامر خان کو ایک’خوبرو سکھ‘ قراردیا

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکرجو مختلف موضوعات پرکھل کر بات کرنے کے لئے پہچانی جاتی ہیں‘ نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹر کے ذریعہ فلم کے بائیکاٹ کے کال او راس کے ناکامی کے درمیان ’لال سنگھ چڈھا‘کی ستائش کی ہے۔

انہوں نے عامر خان کو ایک ”خوبرو سکھ‘ قراردیا اورکرینہ کپور خان‘ مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا کی ان کے کرداروں کے لئے خوب ستائش کی ہے۔سوارا نے ٹوئٹ کیاکہ”لال سنگھ چڈھا دیکھ رہی ہوں‘ کو پہلے سے ہی دل کے تاروں کو چھیڑ رہا ہے۔

کہناچاہتی ہو عامر خان ایک خوبرو سکھ بنے ہیں۔ چھوٹے لال اور چھوٹی روپا بہت خوبصورت ہیں۔ موناسنگھ سب کادل ہیں! بہت اداکاری“۔

1

نہ صرف سوارا بلکہ متعد دبالی ووڈ کے ستاروں بشمول ریتک روشن نے سوشیل میڈیاپر فلم کی ستائش کی اور لوگوں پر زور دیاکہ اس پر تنقید سے قبل فلم ضرور دیکھیں۔

وہیں نیہادھوپیا نے فلم کو’جادو“ قراردیا‘ رچا چڈھا نے ٹوئٹ کیاکہ”چڈھا ہونے کے ناطے میں پوری دل سے لال سنگھ چڈھا کوتسلیم کرتی ہوں جس نے ایک ساتھ ہمیں ہنسایا اوررلایا ہے‘ تھیٹر سے باہر آنے والوں نے مجموعی طور پر تمام کرداروں کی ستائش کی ہے“۔

2

لال سنگھ چڈھا کی ریلیز11اگست کے روم ہوئی ہے۔ ہالی ووڈ فلم فارسٹ گیمپ کی ہندی ریمیک یہ فلم ہے بہت سارے اتار چڑھاؤ باکس آف پر دیکھیں ہیں اور45کروڑ کی کمائی کی ہے۔

اس کی ریلیز سے قبل فلم کو سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر بائیکاٹ کاسامنابھی کرناپڑا تھا‘ جو ان کے 2014میں دئے گئے ایک بیان کی وجہہ سے کیاجارہا تھاجو انٹرنٹ پر گشت کررہا ہے۔

ملک میں بڑھتی ”عدم روداری“ کے متعلق اس ادکارنے ایک انٹرویو کے دوران یہ بیان دیاتھا