سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھیجنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے ڈی ایم نے کہا ہے کہ سوشل میدیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈی ایم منیش کمار ورما نے بدھ کواپیل کیا کہ انہیں اگر سوشل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض و ممنوعہ مواد موصول ہوتا ہے تو وہ اس کی اطلاع انتظامیہ کو دیں۔ ایسے لوگوں کی شناخت یقینی بنا کر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ضلع میں آپسی بھائی۔ چارہ اور آپسی محبت قائم رکھنے کے لئے ورما کی صدارت میں مذہبی علماء، سماجی خدمت گار تنظیموں، ویاپار منڈل کے عہدیداروں کے ساتھ شانتی سمیتی کی میٹنگ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔