سونیا او رراہول کولے جانے والے ہوائی جہاز کی ایم پی میں ایمرجنسی لینڈنگ

,

   

منگل کے روز 26اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کی بنگلورو میں دوروزہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ہے۔پہلی میٹنگ 23جون کو پٹنہ میں ہوئی تھی اوراس کی قیادت بہار چیف منسٹرنتیش کمار نے کی تھی۔


بھوپال۔ بھوپال پولیس کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہہ سے منگل کے روز مدھیہ پردیش کے بھوپال میں کانگریس قائدین راہول گاندھی او رسونیا گاندھی کو لے جارہے ائیرکرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔

مذکورہ ہوائی جہاز بنگلورو سے دہلی جارہاتھا۔

مذکورہ ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہہ خراب موسم بتائی جارہی ہے۔منگل کے روز بنگلورو میں 26ہم خیال سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن کے دوسرے اجلاس کے بعد مذکورہ کانگریس قائدین واپس ہورہے تھے انہیں مدھیہ پردیش میں رکنا پڑا۔

ان کے ہوائی جہازایمرجنسی لینڈنگ عمل میں ائی۔

اس سے قبل کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی اور پارٹی کے اعلی قائدین بشمول راہول گاندھی او رسونیا گاندھی جو میگا اپوزیشن پارٹی اجلاس کے لئے بنگلور میں تھے نے اومن چنڈی کوخراج عقیدت پیش کیاجسکا اسی دن صبح دیہانت ہوگیاتھا۔

منگل کے روز 26اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کی بنگلورو میں دوروزہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ہے۔

پہلی میٹنگ 23جون کو پٹنہ میں ہوئی تھی اوراس کی قیادت بہار چیف منسٹرنتیش کمار نے کی تھی۔