حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیرپرسن شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی وزیر انڈومنٹ کونڈا سریکھا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کالیشور اور مکتیشور سوامی مندروں کے تحت مہا کمبھ ابھیشکم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ سونیا گاندھی نے تروینی سنگم جو دریائے گوداوری کا حصہ ہے اس کے علاوہ پرانہیتا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم سے مقدس پانی اور پرساد روانہ کرنے پر کونڈا سریکھا سے اظہار تشکر کیا۔ سونیا گاندھی نے مہا کمبھ ابھیشکم کی مذہبی تقاریب کے انعقاد پر ریاستی وزیر کی ستائش کی۔ سونیا گاندھی نے اپنے مکتوب میں مہا کمبھ ابھیشکم کے انعقاد کے بارے میں تفصیلات روانہ کرنے پر بھی اظہار تشکر کیا اور کونڈا سریکھا سے نیک تمنائیں وابستہ کیں۔1