1069 افراد نے خون کا عطیہ دیا، متوفی کارکنوں کے افراد خاندان میں انشورنس چیکس کی تقسیم
حیدرآباد ۔9 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے گاندھین آئیڈیالوجی سنٹر بوئن پلی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، اے آئی سی سی سکریٹری ندیم جاوید ، سابق اپوزیشن لیڈرس جانا ریڈی ، محمد علی شبیر ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اور دیگر قائدین نے شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ دینے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنی سالگرہ کے دن تلنگانہ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے علحدہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ سونیا گاندھی کی سالگرہ تلنگانہ کیلئے فیسٹول سے کم نہیں ہے کیونکہ اسی دن مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی تشکیل کا عمل شروع کیا تھا ۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 1065 کارکنوں نے خون کا عطیہ دیا۔ انہیں سرٹیفکٹ حوالے کئے گئے اور غریبوں میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں۔ کانگریس کارکنوں کو لائیف انشورنس فراہم کیا گیا تھا اور حالیہ عرصہ میں 609 کارکنوں کی موت واقع ہوئی ۔ 100 کارکنوں کے افراد خاندان میں فی کس دو لاکھ روپئے ، راجیو گاندھی انشورنس چیکس تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے کانگریس کارکنوں کی بہتری کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر کارکن کی بھلائی پر توجہ دے گی۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس دور حکومت میں کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ۔ سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں کانگریس کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ تشکیل دیا لیکن ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ تلنگانہ عوام کی خدمات کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو برسر اقتدار لائیں۔اس موقع پر کانگریس قائدین سدرشن ریڈی ، شیخ عبداللہ سہیل ، پدماوتی ریڈی ، ملو روی ،این سریدھر ، بھوپتی ریڈی، سریدھر بابواور دوسرے موجود تھے۔ر