خرطوم: سوڈان کے شہر سینار کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یہ خبر ان ہلاکتوں کی اطلاعات کے چند گھنٹے بعد آئی، جس کے مطابق ایک مارکیٹ پر نیم فوجی دستے ریپڈ فورسز کی گولہ باری میں بہت سے لوگ مارے گئے۔سوڈان کے جنوب مشرقی شہر سینار میں کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ پیر کے روز فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ اس سے قبل مبصرین نے بتایا تھا کہ بلیو نیل نامی شہر کے ایک بازار پر گولہ باری کی گئی، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ایمرجنسی لائرز این جی او، جو سوڈان کی خانہ جنگی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں اور دیگر انسانی خلاف ورزیوں پر نظر رکھ رہی ہے، نے بتایا کہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اتوار کے روز سے جب شہر پر دوبارہ حملے شروع کیے۔