نئی دہلی، 8ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج سچن پائلٹ نے منگل کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی۔پنجاب کا انچارج مقرر کیے جانے کے بعد سچن پائلٹ کی کانگریس قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔ حال ہی میں کانگریس نے پائلٹ کو پنجاب کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ انہیں بھوپیش بگھیل کی جگہ یہ ذمہ داری ملی ہے ۔ پنجاب میں پارٹی کے اندر زبردست رسہ کشی ہے اور پارٹی قیادت کو امید ہے کہ پائلٹ اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ۔