سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہجوم بے قابو، پولیس کی لاٹھی چارج

,

   

؎حیدرآباد: شہر میں دسہرہ تہوار کے پیش نظرعوام اپنے اپنے وطنوں کو واپس ہورہے ہیں۔ دوسری طرف آر ٹی سی ملازمین نے بھی ہڑتال کرکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا بے تحاشہ ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہجوم کو قابومیں کرنے کیلئے پولیس کی مدد لی جارہی ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایسے مناظر دیکھے گئے جس میں ٹرین رکنے سے قبل ہی مسافرین ٹرین میں سوار ہوتے نظر آئے اور مسافرین کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

ہجوم کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو ہلکی سے لاٹھی چارج کرنے کی ضرورت پڑگئی۔ دسہرہ تہوار کے پیش نظر سکندرآباد کے علاوہ دیگر ریلوے اسٹیشنو ں کاچی گوڑہ، نامپلی پر بھی عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔