سکندرآباد میں تزئین نو کردہ بنسی لال پیٹ باؤلی کا کل افتتاح

   


حیدرآباد ۔3 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد میں واقع 17 ویں صدی کی بنسی لال پیٹ باؤلی جسے اس کی اصلی حالت میں بحال کیا گیا ہے، کا 5 ڈسمبر کو وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراؤ افتتاح کریں گے۔ تلنگانہ حکومت نے مختلف محکمہ جات کے تعاون سے اس قدیم باؤلی کی عظمت رفتہ کو بحال کیا ہے جو خراب حالت میں تھی۔ بنسی لال پیٹ میں بحال کی گئی اس باؤلی پر وزیراعظم نریندر مودی کی توجہ بھی مبذول ہوئی جنہوں نے ان کے حالیہ من کی بات پروگرام میں اس باؤلی کی حالت کو بہتر بنانے اور اسے اس کی اصل حالت میں لانے کیلئے عہدیداروں کی کاوشوں کی ستائش کی۔