حیدرآباد5فروری (یو این آئی) سکندرآباد منسٹرس روڈ پر دکن مال کی انہدامی کارروائی تقریبا مکمل ہوگئی ہے ۔چند دن پہلے مال میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی تھی۔اس 6منزلہ عمارت میں آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو میں کیاگیا تھا۔بعد ازاں جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے اس عمارت کومکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے متصل مکانات میں مقیم افراد کو بازآبادکاری مرکز منتقل کیاگیاتھا۔تب ہی سے اس کی انہدامی کارروائی جاری تھی تاہم آج صبح یہ انہدامی تقریبا کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔آج صبح 6بجے یہ عمل مکمل کرلیاگیا۔گذشتہ 8دنوں سے اس انہدامی کارروائی کے جاری رہنے کے پیش نظر اس علاقہ میں ٹریفک تحدیدات بھی عائد کردی گئی تھیں۔