حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد اور اگرتلہ کے درمیان ایک ون وے اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی ۔ چنانچہ سکندرآباد ۔ اگرتلہ کے درمیان اسپیشل ٹرین (07018) 4 اپریل کو چلائی جائے گی ۔ یہ اسپیشل ٹرین اے سی II ٹائر ، اے سی III ٹائر ، سلیپر کلاس اور جنرل سکنڈ کلاس کوچس پر مشتمل ہوگی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے یہ بات کہی ۔۔