سی او وی ائی ڈی۔19۔ کیرالا کی دوکان میں ماسک دو روپئے میں فروخت کیاجارہا ہے

,

   

Ferty9 Clinic

کچھ بہتر خبریں منظرعام پر
ایک ایسے وقت میں جب فارمیسیوں کی جانب سے چہرے کے ماسک اور ہاتھ صاف کرنے والے سامان کو بھاری قیمتوں پر فروخت کیاجارہا ہے کیرالا میں ایک سرجیکل دوکان کے مالک محض 2روپئے میں ماسک فروخت کررہا ہے۔

ملک میں سی او وی ائی ڈی۔19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ماسک اورسنیٹائزرس کی سپلائی میں محدود ہوگئی ہے اور اسکی وجہہ سے بھاری قیمتوں پر یہ اشیاء فروخت کئے جارہے ہیں۔

تاہم کیرالا میں سرجیکل اسٹور نے فیصلہ کیاہے کہ وہ حقیقی قیمت پرقائم رہیں گے اور اب تک انہوں نے دودنوں میں پانچ ہزار سے زائد ماسک فروخت کئے ہیں۔

ندیم کوکوچی کی سرجیکل دوکان کے شراکت دار مالک نے بتایا کہ ”ہم نے دودنوں میں فی کس دو روپئے سے پانچ ہزار ماسک فروخت کئے ہیں۔

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عام لوگوں اسپتال کے عملے او رطلبہ کو واجبی قیمت پر ماسک فروخت کریں گے“