سی ای سی ، الیکشن کمشنرز کی تقرریوں کے قانون کی درستگی پر آج سماعت

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق سال 2023 کے جس نئے قانون پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے ، اس کی صداقت کو چیلنج کرنے والی زیرغور درخواستوں پر سپریم کورٹ چہارشنبہ کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرسکتی ہے ۔جسٹس سوریہ کانت اور این کوٹیشور سنگھ کی بنچ کے سامنے منگل کو درخواست کرتے ہوئے این جی او-اے ڈی آر کی طرف سے پیش ہوئے وکیل پرشانت بھوشن نے سماعت کے لیے دلائل دیئے ۔ انہوں نے استدلال کیاکہ سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو درخواست پر غور کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ہماری جمہوریت کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے ۔مرکز نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور میعاد) ایکٹ، 2023 کو دسمبر 2023 میں نافذ کیا۔