شمس آباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاست کی جانب سے بڑے پیمانے پر پولیس عہدیداروں کے تبادلہ کئے جارہے ہیں ۔ مہیشورم ڈی سی پی سی ایچ سرینواس کا تبادلہ کرتے ہوئے راجندر نگر ڈی سی پی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ انہوں نے ماضی میں راجندر نگر انسپکٹر اور شمس آباد اے سی پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ راجندر نگر ڈی سی پی آر جگدیشور ریڈی کا تبادلہ محکمہ سی آئی ڈی میں سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کیا گیا ۔۔