سی بی ایس ای کے 12ویں کے نتائج لڑکیوں کی بہتر کارکردگی

   

چنڈی گڑھ، 13 مئی (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بدھ کو 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ ملک کے 22 خطوں میں گروگرام آٹھویں اور پنچ کولہ 12 ویں نمبر پر ہے ۔ گروگرام علاقہ کا نتیجہ 88.45 فی صد ریکارڈ کیا گیا، جب کہ پنچکولہ علاقہ کا نتیجہ 85.73 فی صد رہا۔ مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب اس سال 3.19 فی صد کم ہوا، جو گزشتہ سال 88.39 فی صد سے 85.20 فی صد رہ گیا۔ پہلی بار، بورڈ نے 10ویں جماعت کے نتائج کے بعد 12ویں جماعت کے نتائج جاری کیے ہیں۔ پنچ کولہ علاقے میں 74,723 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ اس خطے میں ہریانہ اور ہماچل پردیش کے 11 اضلاع کے اسکول شامل ہیں۔ سی بی ایس ای نے نتائج کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے ۔ طلباء اپنے نتائج آن لائن دیکھ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ بورڈ نے اس سال میرٹ لسٹ جاری نہیں کی اور نہ ہی کسی طالب علم کو ٹاپر قرار دیا۔ اسکولوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے طور پر ٹاپر کا اعلان نہ کریں۔