نئی دہلی: مرکزی حکومت کی صحت اسکیم کے استفادہ کرنے والوں کیلئے پیر سے ایک نیا ڈیجیٹل نظام شروع کیا جا رہا ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ سی جی ایچ ایس ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ایچ ایم آئی ایس ) کے آغاز کے ساتھ ایک بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ۔ ڈیک ) کا جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم 28 اپریل سے کام کرے گا۔ اس کیلئے سی جی ایچ ایس کا ڈیجیٹل سسٹم 26 اپریل کو بند کر دیا جائے گا۔