حیدرآباد۔ یکم؍ جنوری، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری کامریڈ ڈی راجا کل 2 جنوری کو حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ پارٹی کے ریاستی قائدین سے ملاقات کریں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو جماعتوں کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی راجا دوپہر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی صدر سامبا سیوا راؤ کے علاوہ قومی سکریٹریز سید عزیز پاشاہ اور ڈاکٹر کے نارائنا سے بھی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ر