سی یو ای ٹی۔پی جی نتائج کا آج اعلان

   

نئی دہلی : نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے سی یو ای ٹی۔پی جی نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یو جی سی کے صدر ایم جگدیش کمار نے خود ہی نتائج کو جاری کرنے کی تاریخ اور وقت کی جانکاری دی ہے۔ جو بھی امیدوار مختلف یونیورستیوں میں داخلے کے لئے منعقدہ CUET PG امتحان میں شامل ہوئے تھے، وہ نتائج جاری ہونے کے بعد اسے آفیشل ویب سائٹ cuet.nta.nic.in پر جا کر چیک کرسکیں گے۔ امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار 26 ستمبر یعنی کل شام 4 بجے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔ CUET PG کا امتحان یکم ستمبر 2022 سے 12 ستمبر 2022 تک منعقد ہوا تھا۔ یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (CBT) موڈ میں ملک بھر کے مختلف مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔ امتحان کی عبوری جوابی کلید 16 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ امیدواروں کو جوابی کلید پر اعتراض کرنے کے لیے 18 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔