انعقادآج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں عمل میںآیا۔اس آخری مِنی ڈرا کی تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب محمد ذکی الدین ‘ شیڈیولنگ ڈپارٹمنٹ ‘ روزنامہ سیاست‘ جناب سید شہزاد‘ کشش‘ جناب عبد الوحید بسم اللہ ٹراویلس‘ جناب شیخ شعیب مہاراجہ ڈیزائنر‘ محمد عبد الارحم ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس‘ جناب شیخ خواجہ سپسنگ ٹی‘ جناب محمد عارف سبحان بیکری‘ جناب عبد الرحمان‘ جنا ب شرف الدین اسکنس‘ جناب محمد افسر جناب بابر صاحب فیوچرس الکٹرانکس‘جناب محمد شارق حسین الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے چوتھے اور آخری مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین،واٹر پیورفائر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر، آئیرن ‘ فرائنگ پیان ‘ ہیر ڈرائر‘ ہیر اسٹرٹینر کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس چوتھے اور آخری مِنی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق اسٹاٹس‘ لپاکشی فرنیچرس‘ فیوچرس الکٹرانکس‘ مہاراجہ ڈیزائنرس‘ سبحان بیکری‘ نورانی لباس‘ بچپن کڈس ویر‘ کیلی ایکسٹنشن‘ کبری جیویلرس سے ہے۔ ان کے علاوہ روزنامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 64ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے اور آخری مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 9پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا 04فبروری بروز ہفتہ شام 6.00بجے للت کلا تھورانم ‘ پبلک گارڈن ‘ نامپلی میں’سیاست فنگامہ شو‘ کے دوران منعقد ہوگا۔