سیاست میں داخلہ کا کوئی ارادہ نہیں :جونیر این ٹی آر

   

حیدرآباد : /29 ستمبر (سیاست نیوز) معروف تلگو اداکار جونیر این ٹی آر نے کہا کہ وہ سب سے پہلے سنیما کو اہمیت دیں گے چونکہ ان کی شناخت بطور ہیرو ہوئی ہے اور لاکھوں مداحوں نے انہیں اونچے مقام پر پہنچایا ہے ۔ جونیر این ٹی آر نے کہا کہ وہ 17 سال کی عمر میں بطور ہیرو پردہ پر آگئے تھے ۔ پہلے ہی دن سے عوام نے انہیں پسند کیا ہیں ۔ فلموں کو خیرباد کہ کر سیاست میں داخلہ کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہیں ۔ جب بھی ان کی فلم آتی ہے تو لاکھوں افراد پیسہ دے کر ٹکٹ خریدتے ہیں اور فلم دیکھتے ہیں ۔ 2009 ء میں تلگودیشم کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیاتھا اور تلگودیشم اقتدار پر آئی تھی ۔ 2019 ء میں تلگودیشم کی ہار کے بعد مداح پارٹی سے جڑنے مسلسل اصرار کررہے تھے ۔ 2023 ء میں تلگودیشم دیگر پارٹیوں سے ملکر انتخابات میں حصہ لیا اور اقتدار حاصل کیا ۔ ش