ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں اسمگلنگ کے دوران 500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین ضبط کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) ممبئی زون نے نہاوا شوا پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیب کی پیٹیوں یعنی ڈبوںمیں چھپائی گئی کوکین کو ضبط کرلیا۔رپورٹس کے مطابق سیب کے ڈبوں میں کوکین کی 50 اینٹیں موجود تھیں جن کا وزن 50 کلو سے زائد تھا جب کہ کوکین کی مالیت 502 کروڑ سے زیادہ ہے۔ڈی آر آئی ممبئی کا کہنا ہیکہ سیب کے ڈبوں میں کوکین جنوبی افریقا سے برآمد کی جارہی تھی جسے انٹیلی جنس رپورٹ پر پکڑا گیا جس میں کوکین اینٹوں کی شکل میں موجود تھی اور ہر اینٹ کا وزن تقریباً ایک کلو تھا۔