سیتا رام یچوری اور سی پی ائی کے جنرل سکریٹری راجہ نے ستیاپل ملک کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے دوری کی جانکاری دی اور انہیں سری نگر جانے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔
نئی دہلی۔ سی پی ائی (ایم) جنرل سکریٹری سیتار ام یچوری نے جمعہ کے روز کہاکہ انہیں اور ان کے ساتھی سی پی ائی کے ڈی راجہ کو جمعہ کے روز سری نگر ائیرپورٹ پر گرفتاری کرلیاگیا اور شہر میں انہیں داخل نہیں ہونے دیا۔
مذکورہ بائیں بازو کے قائدین سری نگر اپنے پارٹی ساتھیو ں سے ملاقات کے لئے گئے ہوئے تھے۔
یچوری نے فون پر پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”انہوں نے ہمیں ایک غیرقانونی آرڈرس دیکھا جس میں سری نگر میں کسی کے بھی داخلہ پر امتناع ہے۔
اس میں کہاگیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی اسکارٹیڈ حمل ونقل کی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر اجازت نہیں ہے۔ ہم اب بھی ان سے بات چیت کررہے ہیں“۔
سیتا رام یچوری اور سی پی ائی کے جنرل سکریٹری راجہ نے ستیاپل ملک کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے دوری کی جانکاری دی اور انہیں سری نگر جانے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔
.@SitaramYechury has being detained at Srinagar Airport and not allowed to move anywhere. This despite the fact that he had informed the administration about his visit to meet CPIM MLA MY Tarigami who is not well & other party workers.
We strongly protest this illegal detention.— CPI (M) (@cpimspeak) August 9, 2019
یچوری نے کہاکہ ”ہم دونوں نے ملک کر جموں اور کشمیرکے گورنر کو ہمارے دورے میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے کے لئے ایک درخواست لکھی تھی‘
جس کے باوجود ہمیں روک لیاگیا۔ میں چاہتاہوں میں اپنے بیمار ساتھیوں اور کامریڈس سے جو یہاں پر ہیں ملاقات کروں“۔
جمعرات کے روز کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کو پکڑ کر سری نگر ائیرپورٹ سے دہلی واپس روانہ کردیاگیاتھا