حیدرآباد 17 جولائی ( سیاست نیوز ) وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے سیلاب کے بعد ریاستی حکومت کو بدنام کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مرکز کی بی جے پی زیر قیادت حکومت نے سیلاب سے نمٹنے میں ریاست کی کوئی مدد نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیوں نہیں کی جبکہ گجرات کو فوری طور پر امداد پہونچائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوداوری طاس کے علاقوں میں انتہائی شدید بارش ہوئی ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس کا واحد ایجنڈہ یہی ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کو بدنام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاستی قائدین نے کیوں نہیں مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست کیلئے امداد حاصل کی ؟ ۔ صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔