نئی دہلی: ’قومی آواز‘ کے سابق سینئر صحافی رحمت اللہ فاروقی کی اہلیہ عالیہ خاتون کا 60 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ گزشتہ شب اپنے بچوں کے ساتھ شادی کی ایک تقریب سے گھر پہنچی ہی تھیں کہ ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، انہیں فوراًاسپتال پہنچایا گیا لیکن تب تک تاخیر ہوچکی تھی۔ مرحومہ صوم و صلوٰہ کی پابند اور انتہائی ملنسار وخلیق خاتون تھیں۔ کورونا وبا کے دوران انہوں نے ضرورت مندوں اورخاص طور سے عورتوں اوربچیوں کی کافی مدد کی تھی۔ مرحومہ کے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ مسجد فضل الٰہی،جوشی کالونی ،فضل پور،منڈاؤلی میں بعد نماز عصر اداکی گئی اور تدفین میور وہار فیز ٹو کے قبرستان میں عمل میں آئی۔