ٹورنٹو : کینیڈا کی حکومت نے 354 افغان تارکین وطن کو جمعرات کے روز پاکستان سے کنیڈا منتقل کیا ہے جس کے بعد اگست 2021 سے اب تک کینیڈا آنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد انتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پروگرام کے مطابق ، کم از کم 40,000 افغان مہاجرین کو جلد از جلد اور محفوظ طریقہ سے کینیڈا میں آباد کرنا ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی افسوس ناک: کملا ہیریس
واشنگٹن : امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت افسردہ ہیں کہ پچھلے ایک سال سے افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول میں جانے پر پابندی ہے اور افغان خواتین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں۔ نائب صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ اسی دوران افغان خواتین اور انسانی حقوق کے لیے امریکہ کی خصوصی ایلچی رینا امیری نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کے بہت سے وعدوں کے باوجود بچیوں کے لیے اسکولوں کے دروازے بند ہیں۔