سیوان : بہار کے سیوان ضلع میں گنڈک نہر پر بنایا گیا 40 سال پرانا پل اچانک گر گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ دارونڈا بلاک کے رام گڑھا پنچایت میں بنایا گیا پل آج صبح منہدم ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ پلر کے گرنے کی وجہ سے ہوا ہے ، یہ پل مہاراج گنج بلاک کے پاٹیدھی بازار اور درونڈا بلاک کے رام گڑھ پنچایت کو ملاتا تھا۔ اس پل سے ہزاروں لوگ ایک طرف سے دوسری طرف آتے جاتے تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پل 35-40 سال پرانا تھا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ارریہ ضلع میں باکرہ ندی پر 12 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ منگل کو منہدم ہو گیا تھا۔