مفت علاج، تشخیص، سرجریز، لنچ اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولتیں
ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل کا بیان
حیدرآباد۔ 19، مئی۔ شاداں ہاسپٹل، حمایت ساگر روڈ پر ڈاکٹر محمدوزارت رسول خان مفت میگامیڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ 23مئی بروز پیر سے آغاز ہوگا، جو کہ 4جون بروز ہفتہ تک جاری رہے گا ۔جس کے اوقات صبح 9تا ایک بجے دن اور 2بجے دوپہر تا شام 5بجے رکھے گئے ہیں۔ہاسپٹل کے ان پیشنٹس کے لیے مفت طعام کا انتظام کیا گیا ہے اور آوٹ پیشنٹس کے لیے دوپہر کے کھانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ اِن پیشنٹ مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لئے سوپر اسپیشالٹی کلینکس اور کنسلٹنٹ کے خدمات مہیا ہیں۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر حمایت ساگر روڈ نے بتایا کہ شاداں ہاسپٹل‘ حمایت ساگر روڈ پر واقع ایک وسیع و عریض 1500 بستروں پر مشتمل دواخانہ ہے۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم نے اپنی زندگی میں ملت اسلامیہ کے مرد و خواتین اور بچوں کی بہتر صحت و نگہداشت کا خیال رکھتے ہوئے شاداں ہاسپٹل کے علاوہ ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا ان کا یہ مقصد تھا کہ غریب و متوسط مسلمانوں اور دیگر ابنائے وطن کی مفت تشخیص‘ علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے ذریعہ خدمت خلق کا جذبہ لئے ہوئے سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے بتایا کہ محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری و کرسپانڈنٹ، شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر سرپرستی و زیر نگرانی اس کیمپ میں مریضوں کوتشخیص‘ علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ لیاب انوسٹی گیشن اور مفت سرجریز کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس کیمپ میں شرکت کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی مفت سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جس کے اوقات کار صبح 7بجے تا دوپہر 3بجے مقرر ہے۔روٹ نمبر 1: بس انچارج کا نام ابراہیم موبائیل نمبر 7670812190اور وحید، موبائیل نمبر8124991275نائس ہوٹل وٹے پلی، فلک نما بس ڈپو، بالاجی سوئٹ ہاؤس شمشیرگنج، الماس ہوٹل، ہوٹل کنگ دربار، بالاپتھر، عاشورخانہ تاڑبن، تاڑبن ایکس روڈ، بہادر پوررہ ایکس روڈ، پاکیزہ ہوٹل کشن باغ، اے 1ہوٹل چنتل مٹ ، راجندرنگر شادان ہاسپٹل۔روٹ نمبر2: بس انچارج کا نام شعیب ، موبائیل نمبر9014318381، جیون ، موبائیل نمبر: 8523884981ہائی وے ہوٹل شاہین نگر، عثمانیہ ہوٹل، پیلی درگاہ،عمر فنکشن ہال چندرائن گٹہ ، الماس ہوٹل انجن باؤلی، بوستان اسکول کالا پتھر، عاشورخانہ تاڑبن، تاڑبن ایکس روڈ، بہادر پوررہ ایکس روڈ، پاکیزہ ہوٹل کشن باغ، میر محمود علی پہاڑی ایکس روڈ، چنتل مٹ ایکس روڈ، پلر نمبر 200، ڈیری فارم، راجندرنگر ، شادان ہاسپٹل۔روٹ نمبر 3: بس انچارج کا نام حکیم موبائیل نمبر: 9884673043، عظمت موبائیل نمبر: 995973947، پٹرول پمپ چنچل گوڑا جونیئر کالج، دبیر پورہ بریج، جبار ہوٹل، درشہوار ہاسپٹل ، میر عالم چوک ، اعتبار چوک منڈی، مسقتی ڈیری عالی جاہ کوٹلا، وکٹوریہ ہوٹل بی بی بازار، اکبر فنکشن ہال مغل پورہ، ہری بوؤلی ایکس روڈ، شاہ علی بنڈہ ایکس روڈ، ویلگا ہوٹل، رومان ہوٹل، خلوت، ناز کیفے، حسینی علم، گوڈ ول ہوٹل، پرانے پل، بہادرپورہ ایکس روڈ، پاکیزہ ہوٹل کشن باغ، میر محمود علی پہاڑی درگاہ ایکس روڈ ، چنٹل منٹ ایکس روڈ، راجندر نگر ، شاداں ہاسپٹل۔روٹ نمبر 4: بس انچارج کا نام : حسن ، فون نمبر 9533973927،عمر ہوٹل بابانگر، شعیب ہوٹل چندرائن ہوٹل ایکس روڈ، رعیتو بازا ر، فلک نما بس ڈپو، بالاجی سوئٹ ہاؤس شمشیر گنج، الماس ہوٹل، ہوٹل کنگ دربار کالا پتھر، عاشورخانہ تاڑبن، تاڑبن ایکس روڈ، حسن نگر مین روڈ، آرام گڑھ ایکس روڈ، شیورام پلی، پریماوتی پیٹ، اے جی کالج کمان، راجندر نگر ، شاداں ہاسپٹل،روٹ نمبر 5: بس انچارج کا نام : رشید، فون نمبر 6304435597،شالیمار ہوٹل حکیم پیٹ، معراج کالونی، رومان ہوٹل ٹولی چوکی، ذیشان ہوٹل ایم ڈی لائینز، موتی دروازہ، مرزا فنکشن ہال، پرنس ہوٹل گولکنڈہ فورٹ، رام دیو گوڑا، ٹیپو خان بریچ، بالا جی سیوٹ ہاوس سن سٹی، شاداں ہاسپٹل،روٹ نمبر 6:بس انچارج کا نام : جاوید، فون نمبر 6281374548،ستارہ ہوٹل ریڈ ہلز، نیلوفر ہوٹل بازار گھاٹ، میسور کیفے نامپلی، ایکمار مسجد ، نامپلی سے ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد فیاض علی سے فون نمبر6304675569سے رابطہ کریں۔وہیں مریضوں کی سہولت کے لئے 24گھنٹے ہیلپ لائن نمبرس کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں جس پر مریض یا ان کے اٹنڈنٹس ملاحظہ کرسکتے ہیں جو درج ذیل موبائل نمبرس 9000988544، 9849019355، 9848652786، 984861516، 9966112448، 9985230806 پر بھی ربط کرسکتے ہیں ۔