شادنگر میں چیف منسٹر کے عدم توقف پر کارکنوں کو مایوسی

   


صرف ہاتھ ہلاکر استقبال کا جواب دیا، وقت کی کمی کے سبب کے سی آر کی محبوب نگر روانگی

شادنگر۔ 4؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ضلع محبوب نگر کے دورے کے روانگی کی اطلاع پاکر رنگا ریڈی ضلع شادنگر کے ٹی آر ایس پارٹی کارکنان خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی تھی۔ قومی شاہرہ نمبر 44 شاد نگر بائی پاس روڈ پر بڑے پیمانے پر خیر مقدم کے فلیکسی نصب کئے گئے تھے۔ جس وقت سی ایم کے سی آر شادنگر کی سڑک سے گزر رہے تھے اس وقت مقامی ایم ایل اے وائی انجیا یادو کی قیادت میں کارکن بڑی تعداد میں بائی پاس نیشنل ہائی وے پر جمع تھے۔ سی ایم کے سی آر کا شادنگر حلقہ میں خیر مقدم کرنے کے لئے فرخ نگر منڈل ، شاد نگر ٹاؤن، کتور منڈل ، کندورگ منڈل ، نندی گاؤں منڈل ، کیشم پیٹ منڈل ، چودھر گوڑہ منڈل سے پارٹیوں کے صدور اور عوامی نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سی ایم کے سی آر وقت کی کمی کی وجہ سے بس سے کارکنوں کو خیر مقدم کا جواب دیتے ہوئے محبوب نگر کی سمت روانہ ہوگئے۔ قومی شاہراہ پر موجود پارٹی کارکنان جئے تلنگانہ۔ جئے جئے کے سی آر کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ سی ایم کے سی آر کے قافلے کی آمد کے موقع پر شاندار استقبال کی تیاریاں کئے گئے تھے۔ کے سی آر کی محبوب نگر روانگی کے موقع پر بائی پاس سڑک پر گلابی رنگ سے لیس فیکسیس بڑے پیمانے پر نصب کئے ہوئے تھے۔ سی ایم کے سی آر کا خیر مقدم کرنے والے کارکنوں کا خیال تھا کہ کے سی آر یہاں دو منٹ رُکیں گے، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے کے سی آر محبوب نگر کے لیے روانہ ہو گئے۔ ایم ایل اے انجیا یادو اور دیگر ایم پی پیز۔زیڈ پی ٹی سی۔ اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں نے سڑک پر ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ٹھرے ہوئے تھے۔ وقت کی کمی کی وجہ سے سی ایم کے سی آر کا قافلہ شاد نگر ٹاؤن میں رُکے بغیر راست محبوب نگر کی سمت روانہ ہوگیا۔