حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی سے چند گھنٹے قبل ہی ایک ہونے والی دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ یہ افسوسناک واقعہ نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ میں پیش آیا ۔ ذرائع کے بموجب آر روالی نامی خاتون کی اتوار کو 12.15 بجے شادی ہونے والی تھی ۔ اس کا رشتہ سنتوش نامی شخص کے ساتھ ہوا تھا ۔ ہفتہ کی رات مہندی تقریب میں روالی نے ڈانس بھی کیا تھا ۔ تاہم اتوار کی صبح جب سب لوگ انتظامات میں مصروف تھے اس نے اپنے کمرہ کو مقفل کرکے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ارکان خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا ۔ شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔ نظام آباد پولیس نے مقام واقعہ پر پہونچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا ۔ متوفی کے افراد خاندان کا الزام ہے کہ ہونے والے دولہے سنتوش کی ہراسانی سے تنگ آ کر لڑنے انتہائی اقدام کیا ۔ کہا گیا کہ سنتوش چاہتا تھا کہ روالی شادی کے بعد بھی ملازمت کرے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے