شادی کے پندرہ دن بعد دلہن 15 لاکھ روپئے لیکر فرار

   

آندھراپردیش کے بھیماورم میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاست کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیماوری میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں نئی نویلی دلہن نے دلہے کے 15 لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویما ریڈی 40 سالہ ساکن راجاپلی ہندوپور منڈل کی شادی کیلئے اس نے بھیماورم کے ایک میاریج بیورو میں اپنی تفصیلات دینے کے بعد میاریج بیورو کی جانب سے ایک لڑکی کی فوٹو پیش کی گئی جس کو ویما ریڈی نے قبول کرلی ۔ میاریج بیورو والوں نے شادی کیلئے ویما ریڈی سے تین لاکھ روپئے حاصل کئے اور دونوں کی شادی کرادی ۔ شادی کے بعد سے ہی دلہن ویماریڈی سے کچھ نہ کچھ بہانے بناتے ہوئے دوری اختیار کر رہی تھی ۔ شادی کے پندرہ دن گزر جانے کے بعد اس نے اس کے والد کی طبعیت کی خرابی کا بہانہ بناتے ہوئے بھیماورم جانے سے قبل وہ اپنے ساتھ پندرہ لاکھ روپئے بھی لے گئی ۔ جیسے ہی بھیماورم ریلوے اسٹیشن پہونچے ویما ریڈی کو اس کی بیوی نے بتایا کہ اس کی شادی کی اطلاع گھر والوں کو نہیں ہیں وہ تنہا ہی گھر جائے گی اور بہت جلد لوٹے گی ۔ ویما ریڈی ایک دم صدمہ میں آگیا اور دلہن تنہا ہی گھر چلی گئی ۔ تین دنوں تک ویماریڈی اسے تلاش کرتا رہا لیکن اسے وہ نہیں ملی ۔ جس کے بعد وہ میاریج بیورو پہونچا اور شکایت کی جس پر میاریج بیورو والوں نے کہا کہ شادی تک ہی ان کی ذمہ داری ہے اس کے بعد ان کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے ۔ ویماریڈی ہندوپور رورل پولیس اسٹیشن پہنچا اور دلہن کی گمشدگی و دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا اور ساتھ ہی میاریج بیورو کے خلاف بھی شکایت کی ۔ ش