حیدرآباد17جولائی(یو این آئی) یواے ای شارجہ سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے رخ کو پاکستان کے کراچی موڑ دیا گیا کیونکہ پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی۔اس واقعہ کے بعد ایرلائن، دوسرے طیارہ کو کراچی بھینجے کی تیارکررہا ہے تاکہ وہاں سے مسافرین کو ہندوستان لایا جاسکے۔انڈیگو نے بیان میں کہا شارجہ ۔ حیدرآباد فلائٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی احتیاطی طورپر طیارہ کو کراچی موڑ دیا گیا ۔ اضافی فلائٹ کراچی بھیجی گئی تاکہ حیدرآباد کیلئے مسافرین کو لایاجاسکے ۔