شاردھا والکر قتل۔ ہائی کورٹ نے افتاب کے نارکو ٹسٹ کی نشریات پرآج تک سے سوال کیا۔

,

   

مذکورہ چیانل کے وکیل نے عرض کیاکہ شاردھا والکر قتل معاملے میں معلوما ت پھیلانے پر حکم امتناعی کی وجہہ سے اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔


نئی دہلی۔ اپنی ساتھی شادرھا والکر کا قتل کرنے اوراس کی نعش کے تکڑ ے کرنے کے معاملے میں ملزم شخص آفتاب امین پونا والا پر کئے گئے نارکو ٹسٹ کی ریکارڈنگ پر مشتمل نشریات کے متعلق آج تک ٹیلی ویثرن چیانل سے دہلی ہائی کورٹ نے نشریات کرنے کی وجوہات پوچھی ہیں۔

جسٹس رجنیش بھٹانگر کا رخ نیوز چیانل کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران آیاجس میں اس کے 19اپریل کے حکم کی تعطیل کی درخواست دی گئی ہے جس کے ذریعہ تمام میڈیا چینلوں کوکیس سے منسلک کسی بھی مواد کو دکھانے یاٹیلی کاسٹ کرنے سے روک دیاگیاتھا۔

ہائی کور ٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیااوردرخواست پر مزیدسماعت کے لئے 3جون کی تاریخ مقرر کی ہے جو مرکزی درخواست پر سنوائی کے لئے پہلے سے طئے شدہ تاریخ ہے۔

یہ درخواست دہلی پولیس کی ایک زیرالتواء درخواست میں دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے میڈیاہاوزس کو چارج شیٹ میں موجود معلومات اور تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے دیگر مواد کی اشاعت‘ پرنٹنگ اور پھیلانے پر روک لگانے کا مطالبہ کیاہے۔

دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر امیت پرساد نے چیانل کی درخواست کی مخالفت اورکہاکہ وہ ایک جواب دائر کریں گے۔

سنوائی کے دوران ہائی کورٹ نے کہاکہ اس سے بھی گھناؤنے معاملات ہیں اور روز ہندوستان میں 20قتل ہوتے ہیں۔

بنچ نے پوچھا کہ ”اس کیس کی کیاخصوصیت ہے؟“۔یہ استفاسر کرتے ہوئے کہاکہ ”ٹی وی چیانلوں پرنربھیامعالہ بھی چلایاگیاتھا؟ اس مخصوص کیس کا آپ نے انتخاب کیوں کیاہے؟‘’عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اورکہاکہ اسی طرح مذکورہ چیانل عتیق احمد قتل معاملے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کوپیش کریگا۔ جون 3تک چیانل کے وکیل کو اپنا موقف پیش کرنے کی عدالت نے اجازت دی ہے۔

مذکورہ چیانل کے وکیل نے عرض کیاکہ شاردھا والکر قتل معاملے میں معلوما ت پھیلانے پر حکم امتناعی کی وجہہ سے اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔