طرابلس : شام میں مختلف کیمپوں میں مقیم 50 سے زائد فرانسیسی شہریوں کو واپس فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔ ان میں سے 35 نابالغ بچے ہیں اور 16 ان بچوں کی مائیں۔ یہ تمام افراد دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے اہلخانہ ہیں۔ ان عورتوں اور بچوں کی فرانس واپسی کیلئے پیرس حکومت پر شدید دباؤ تھا۔ یہ شام سے واپس فرانس لایا گیا داعش کے جہادیوں کے اہلخانہ پر مشتمل آج تک کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ پیرس میں وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ان اکاون فرانسیسی شہریوں کو شمال مشرقی شام میں مختلف حراستی کیمپوں سے واپس وطن پہنچایا گیا۔