شاہ رخ خان نے اپنے خصوصی انداز میں کی ووٹ ڈالنے کی اپیل 

,

   

نئی دہلی : بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے رائے دہندوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک گانا تیار کیا ہے ۔ جو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کئی بالی ووڈ فنکاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ رائے دہندوں کو ترغیب دیں کہ وہ ووٹ کا استعمال کریں ۔ مودی جی کی گذارش پر عمل کرتے ہوئے کئی بالی ووڈ فنکاروں نے اپنے اپنے انداز میں شائقین کوووٹ ڈالنے کیلئے راغب کیا ۔ اسی کوشش میں بالی ووڈ سوپر اسٹار نے ایک الگ انداز میں عوام سے ووٹ ڈالنے کیلئے اپیل کی ۔

انہوں نے اس پر ایک گانا بھی بناڈالا ۔ او راس گانے کو ٹوئٹر پر اپلوڈ بھی کیا ۔ او رانہوں نے ساتھ میں نریندر مودی کیلئے لکھا کہ ’’ پی ایم صاحب نے کریٹیویٹی کے لئے کہا تھا ، میں تھوڑ ا لیٹ ہوگیا ویڈیوبنانے میں ۔ لیکن آپ مت ہونا ووٹ ڈالنے میں ۔ ووٹ صرف ہمارا حق ہی نہیں ہے بلکہ ہماری طاقت ہے ۔ لہذا مہربانی فرماکر اس کا استعمال کیجئے ۔

اس پر نریندر مودی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان ، آپ کی بہت کوشش بہت اچھی ہے ، میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ملک کی عوام بالخصوص جو پہلی مرتبہ ووٹ دے رہے ہیں آپ کی یہ اپیل اچھا کرادار پیش کرے گی ۔ کثیر تعداد میں وو ٹ کی اہم وجہ ہوگی ۔